پاکستان میں بدھ کے روز بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 28 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
دوسری جانب بدھ کے روز 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 43 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 425 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر بڑھ کر 1928 ڈالر فی اونس ہے۔