سعودی عرب میں 9175الیکٹرانک اسٹور رجسٹرڈ ہیں
ریاض: سعودی عرب میں 9175الیکٹرانک اسٹور رجسٹرڈ ہیں۔ آن لائن تجارت فروغ پذیر ہے اور اس میں روز اضافہ ہورہاہے۔ یہ بات وزارت تجارت اور سرمایہ کاری کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے کہی ہے۔ الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھتا جارہاہے۔ سعودی عرب میں اب تک 9175ویب سائٹس رجسٹرڈ ہیں جو آن لائن تجارت کرتی ہیں۔ وزارت اس مقصد کے لئے ”معروف“ نامی پروگرام تشکیل دیا ہے جس میں آن لائن تجارت کرنے والے الیکٹرانک شاپس کھولنے کے خواہش مند خود کو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ معروف پروگرام میں رجسٹرڈ شاپس اس لئے ضروری ہیں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ رجسٹرڈ الیکٹرانک شاپس قابل اعتبار ہیں۔ ان میں ویزہ کارڈ کے ذریعہ شاپنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ صرف ان آن لائن شاپس سے شاپنگ کی جائے جو رجسٹرڈ ہیں۔