Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسری عالمی جنگ کا خدشہ

ماسکو۔۔۔۔روس نے شام پر امریکی کروز میزائل حملے کے بعد مزید حملوں کی دھمکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے جنگ قریب پہنچ چکی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ کاخطرہ پیدا ہوچکا ہے۔روس کے وزیر اعظم دمتری میدودوف نے امریکی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر حملہ کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔اس حملے سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ امریکی اسٹبلشمنٹ پر مکمل انحصار کررہے ہیں۔یہ وہی اسٹبلشمنٹ ہے جس پر ٹرمپ نے اپنی افتتاحی تقریر میں کڑی نکتہ چینی کی تھی۔ادھر اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلی نے کہاکہ ہم مزید حملوں کیلئے تیار ہیں لیکن امید ہے کہ ضرورت نہیں ہوگی۔روس کے صدر پوٹین پہلے ہی اپنے بحری جہاز ’’ایڈمرل گری گور وچ ‘‘کو شامی ساحل کے پاس پہنچا چکے ہیں اور انہوں نے کہا کہ مزید میزائل حملوں سے تحفظ کیلئے صدر اسد کے میزائل اڈوں کا تحفظ کیا جائے گا۔

شیئر: