Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی پر سویڈن کے وزیر اعظم روپڑے

اسٹاک ہوم۔۔۔۔سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لف وین گزشتہ روز دہشتگری میں مارے جانیوالے افراد کی یاد میں جائے وقوعہ پر گلدستہ رکھنے آئے تو روپڑے۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ان کی آواز بھرائی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ 30ٹن وزنی ٹرک شاپنگ کرنیوالوں پر چڑھ دوڑا تھا۔4افراد ہلاک اور 15زخمی ہوئے تھے جن میں سے5کی حالت نازک ہے۔سویڈن پولیس نے بتایا کہ 2مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں جو فوٹیج جاری کی گئی اس میں دکھایا گیا کہ 3پولیس والے مشتبہ ملزم کو زمین پر گراکرہتھکڑیاں لگا رہے ہیں۔

شیئر: