نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اس بات کی تصدیق کی کہ 26سالہ وکرم چڈیال کو واشنگٹن میں مسلح شرپسندوں نے ہلاک کردیا۔ وہ پٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔ 2حملہ آور رات ڈیڑھ بجے وہاں آئے ، اس سے رقم چھینی اور ایک نے وکرم کے سینے پر گولیاں ماری۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میری وزارت تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تحقیقات میں مدد کررہی ہے۔سانفرانسسکو میں ہندوستانی قونصلیٹ نے بھی متوفی کے خاندان اور پولیس سے رابطہ کیا۔وکرم کا تعلق پنجاب کے ہوشیار پور ضلع سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچی تو وکرم زندہ تھا اور اس نے اپنے ساتھ ہونیوالے واقعہ سے پولیس کو آگاہ کیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔