حرمین میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کا داخلہ منع ہے
’5 سال سے زیادہ عمر کے ان بچوں کو داخلے کی اجازت ہے جن کا سٹیٹس ’امیون‘ ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں 5 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ منع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین میں ان بچوں کو داخلے کی اجازت ہے جن کی عمر 5 سال سے زیادہ ہے اور توکلنا میں ان کا سٹیٹس ’امیون‘ ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ ’عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد طے شدہ وقت پر عمرہ زائر سیدھا حرم جاسکتا ہے‘۔
’اسے مکہ مکرمہ میں جمع ہونے کے مراکز میں آنے کی ضرورت نہیں نیز حرم پہنچانے کے لیے فراہم کی جانے والی بسوں میں کی خدمات بھی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں‘۔