Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش اور ہند میں22معاہدے

نئی دہلی... بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ سول ایٹمی توانائی اور دفاع سمیت 22 معاہدوں پر دستخط کرد ئیے۔مودی نے بنگلہ دیش میں جاری منصوبوں کے لئے 4.5 ارب ڈالر قرض کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ دفاعی سامان کے لئے 50کروڑ ڈالر دئیے جائیں گے تاہم کئی برسوں سے جاری دریائے تیستا کے پانی کے تنازع پر سمجھوتہ نہیں ہوسکا۔حسینہ واجد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ نئی دہلی ہمیشہ بنگلہ دیش اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لئے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ بنگلہ دیش کے ترجیحی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے 4.5 ارب ڈالر کے نئے قرضے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں ۔گزشتہ 6 برسوں میں بنگلہ دیش کے لئے ہماری معاونت 8 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گی۔اس موقع پر بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ ہندکے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔ ہمارے دوستانہ و تعاون پر مبنی تعلقات سے پورا جنوبی ایشیا مستفید ہوگا ۔ دریں اثناءہند اور بنگلہ دیش کے درمیان مسافر ٹرین سروس 50 سال کے بعد دوبارہ شروع کر دی گئی ۔ٹرین سروس کے علاوہ نئی بس سروس بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔

 

شیئر: