Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت صحت کے معاون سیکریٹری کے لیے عرب ڈاکٹر ایوارڈ 

ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب 24 مارچ کو ہوگی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت میں معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹرعبداللہ عسیری نےعرب ڈاکٹر ایوارڈ 2021 حاصل کیا ہے۔ 
ڈاکٹرعبداللہ عسیری کا انتخاب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ جنرل سیکریٹریٹ میں منعقدہ تیسرے اجلاس کے دوران ایوارڈ کمیٹی نے کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوارڈ کمیٹی نے تین ڈاکٹروں کو 2021 کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا۔ سعودی عرب سے ڈاکٹر عبداللہ عسیری کو اعلی ترین ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
 بحرین کی ڈاکٹرجمیلہ السلمان جو السلمانیہ میڈیکل کمپلیکس میں بڑھاپے اور متعدی امراض کی کنسلٹنٹ ہیں اور مصر کی ڈاکٹر نانسی الجندی جو وزارت صحت و آباد کاری میں لیب جنرل مینجمنٹ کی چیئرپرسن ہیں کو بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 
ان کے اعزازمیں  24 مارچ کو خصوصی تقریب ہوگی۔عرب وزرائے صحت کے اجلاس میں جوعرب لیگ جنرل سیکریٹریٹ میں ہوگا انعامات دیے  جائیں گے۔ 
یاد رہے کہ عرب ڈاکٹرایوارڈ صحت کے مختلف شعبوں میں عرب دنیا کے ڈاکٹروں کو منفرد خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔ اس سے صحت خدمات پر عرب دنیا میں خوشگوار اثرات پڑ رہے ہیں۔ 

شیئر: