Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرمدینہ  کی ’کسوۃ کعبہ‘ کے سلائی پروگرام میں شرکت

اس موقع پروزیرحج وعمرہ بھی موجود تھے (فوٹو، ٹوئٹر)
گورنر مدینہ  منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کسوہ کعبہ ’غلاف کعبہ‘ کی  سلائی کے پروگرام میں شرکت کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کا مظاہرہ ام القری یونیورسٹی کے زیر اہتمام حج و عمرہ و زیارت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے 21 ویں فورم کے ساتھ منعقدہ نمائش میں کیا گیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق غلاف کعبہ کی سلائی میں شرکت کے منظر پر مشتمل شہزادہ فیصل بن سلمان کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

ام القری یونیورسٹی کےحج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فورم کے حوالے سے نمائش کا اہتمام کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ بھی موجود تھے۔ نمائش میں کسوہ کعبہ پویلین پر شہزادہ فیصل بن سلمان نے ہنرمند سے سوئی لے کر غلاف کعبہ کی سلائی کی سعادت حاصل کی۔ 
شہزادہ فیصل بن سلمان نے ایک روز قبل بدھ کو حج و عمرہ و زیارت فورم کا افتتاح کیا تھا۔ اس مرتبہ فورم کا عنوان ’حج و عمرہ و زیارت کے نظام میں ڈیجیٹل‘ تبدیلی ہے۔ 

شیئر: