اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز سے جمعیت علمائے اسلام کے ایم این اے مولانا صلاح الدین سمیت پارٹی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے رضاکاروں کی موجودگی کی خبر سامنے آنے کے بعد جمعرات کی شام کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس اور اپوزیشن جماعتوں کے ایم این ایز اور کارکنان میں ہاتھاپائی اور دھکم پیل ہوئی۔ تفصیل اردو نیوز کے نامہ نگار زبیر علی خان کی اس ویڈیو میں