سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
جمعہ 11 مارچ 2022 16:38
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
دس گرام سونے کی قیمت 386 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار97 روپے پر آگئی ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں دو دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 386 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار97 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 22 ڈالر کم ہوکر 1983 ڈالرز ہے۔