Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا پر بچوں کا صحت ریکارڈ کب ’امیون‘ ہوگا؟ 

پہلی خوراک لینے پر صحت ریکارڈ امیون ظاہر نہیں ہوگا (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ پانچ سے 11 سال تک کے بچوں کا صحت ریکارڈ ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد  ’محصن‘ (امیون) ظاہر ہوگا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق توکلنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے پر توکلنا ایپ میں بچوں کا صحت ریکارڈ امیون ظاہر نہیں ہوگا۔ 
 شہریوں اور مقمیمین کی جانب سے پوچھا کیا گیا تھا کہ ان کے بچوں نے جن کی عمریں  5 سے 11 برس کے  درمیان ہیں، ویکسین کی پہلی خوراک  لی ہے اس کے باوجود ایپ میں ان کا ہیلتھ ریکارڈ امیون نظر نہیں آرہا ہے۔
توکلنا ایپ انتظامیہ نے استفسار کے جواب میں واضح کیا کہ ایپ میں ہیلتھ ریکارڈ امیون اس وقت ظاہر ہوگا جب ویکسین کی دوسری خوراک لی جائے گی۔ 
یاد رہے  کہ وزارت صحت بتا چکی ہے کہ سعودی عرب میں فایزر اور موڈرنا ویکسینیں دستیاب ہیں۔ ان کی دو خوراکیں درکار ہیں۔ یہ ویکسینیں 5 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو دی جارہی ہیں۔
فایزر کی پہلی خوراک کے تین ہفتے بعد دوسری خوراک لینا ہوتی ہے۔ بارہ برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو موڈرنا ویکسین دی جاسکتی ہے۔  

شیئر: