واشنگٹن۔۔۔۔۔اعلیٰ امریکی افسر کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کا ایک بیڑہ کوریا کے قریب سمندر میں بھیجا جارہا ہے۔یہ اقدام شمالی کوریا کی طرف سے جدید ترین اسلحہ کے پروگرام کے بعد شروع کیا گیا۔ اس مہینے کے اوائل میں شمالی کوریا نے ایک اسکڈ میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ امریکہ کے بحری بیڑے میں طیارہ بردارجہاز شامل ہوگااور یہ بیڑہ گزشتہ روز سنگا پور میں کوریائی سمندر کی طرف روانہ ہوگا۔ اس افسر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ ہم علاقے میں اپنی موجودگی ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے بحریہ کے اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ امریکی اسٹرائیک گروپ سے کہا گیا ہے کہ شمال کی طرف روانہ ہوتاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کی منزل کیا ہوگی۔