Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کا شرح تبادلہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر 14 مارچ کو کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قدر 178.98 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں دیگر اہم کرنسیوں میں سے سعودی ریال کی قدر 47.70، اماراتی درہم 48.72، کویتی دینار 588.47، بحرینی دینار 474.76، عمانی ریال 465.50، برطانوی پاؤنڈ 233.55 اور یورو 196.24 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178.8 اور قیمت فروخت 179.9، سعودی ریال کی قیمت خرید 47.2 اور قیمت فروخت 47.9 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.6 اور قیمت فروخت 49.3 روپے رہی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں