Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشار الاسد ہر شہری کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں، آیا فادی

دمشق۔۔۔۔شام میں زہریلی گیس سے بچنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد امریکی کروز حملوں کا انتقام لینے کیلئے شام میں ہر شخص کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔شام کے شہر خان شیخون کی رہنے والی25سالہ آیا فادی نے جو ایک بچے کی ماں بھی ہیں کہا کہ صدر اسد پورے شہر کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں، صرف ہفتے کو 24فضائی حملے کئے گئے اور شامی طیارے اسی ایئر بیس سے پرواز کرکے آئے تھے جسے امریکی کروز میزائلوں سے تباہ کیا گیا تھا۔ آیا فادی کے خاندان کے20ارکان اس زہریلی گیس کے حملے میں ہلاک ہوئے جبکہ آیا فادی خود بھی گیس سے متاثر ہوکر اسپتال میں داخل تھیں۔

شیئر: