مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم، جدید واکنگ ٹریک، سپرڈوم میں نمائش سمیت گذشتہ ہفتے کی ویڈیوز
مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی کے خاتمے کے بعد نمازیوں کی آمد:سماجی فاصلے کی پابندی کے خاتمے کے بعد پہلے جمعہ کو نماز ادائیگی کے لیے نمازی مسجد نبوی شریف میں آرہے ہیں ۔
الجوف میں جاری زیتون میلے میں ورکشاپس:الجوف میں جاری پندرہویں زیتون میلے میں منعقد ورکشاپس میں شائقین دلچسپی لے رہے ہیں ۔
جبیل میں عربی رسم الخط کی نمائش:سعودی عرب کے شہر جبیل میں تین روزہ عربی رسم الخط کی نمائش
کنگ فہد پارک میں جدید انداز کا واکنگ ٹریک:مدینہ منورہ میونسپلٹی نے کنگ فہد پارک میں جدید انداز کا واکنگ ٹریک تیار کرلیا ہے ۔
دو لاکھ 80 ہزار شکایتوں کا ازالہ:ریاض میونسپلٹی نے 8 لاکھ 20 ہزار شکایتوں کا ازالہ کیا ہے جن کے باعث شہر میں بصری آلودگی کا خاتمہ ہوا ہے ۔ ریاض میونسپلٹی نے شہریوں و مقیم غیر ملکیوں سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے ۔
سپرڈوم میں ساتویں انٹرنیشنل پرفیوم اور بخور نمائش:جدہ سپر ڈوم میں ساتویں انٹرنیشنل پرفیوم اور بخور نمائش جاری ہے جس میں سعودی و غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں۔
امریکہ میں فضائی مشقوں میں سعودی فضائیہ کی شرکت:امریکہ میں ہونے والی مشقوں میں سعودی فضائیہ سمیت متعدد دوست ممالک کے فضائی دستے شریک ہیں. دس روز تک جاری رہنے والی مشقوں کو سرخ پرچم کا نام دیا گیا ہے۔
عالمی دفاعی نمائش کے اختتام پر ایئر شو:چار روزہ عالمی دفاعی نمائش کے اختتام پر سعودی طیاروں نے شاندار ایئر شو پیش کیا۔ نمائش میں 42 ممالک کی 600 کمپنیوں نے شرکت کی ۔ 80 سے زیادہ عسکری وفود اور 65 ہزار وزیٹرز نمائش دیکھنے کےلیے پہنچے ۔