بحرین: ابن الہیثم اسکول میں نئے تعلیمی سال کا آغاز
منامہ(ابو زید نعمان) ابن الہیثم اسلامک اسکول میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیاگیا۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں اسکول پرنسپل ڈاکٹر محمد طیب نے تما م طلبہ اور سرپرستوں کا استقبال کیااور طلبہ کو محنت و لگن کی تلقین کی۔ ہیڈ مسٹریس نے مہمانوں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تمام شعبہ جات کی معلمات اور اساتذہ موجود تھے۔