Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور سوڈانی ایئرفورس کی مشترکہ مشقیں ختم

خرطوم(واس) سعودی عرب اور سوڈانی ایئرفورس کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے افسروں کو سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے ایوارڈز سے نوازا۔ تقریب میں سعودی ایئرفورس کے سربراہ جنرل محمد صالح العتیبی کے علاوہ خرطوم میں سعودی سفیر علی بن حسن جعفر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سوڈانی وفد میں افواج کے سربراہ کے علاوہ حکومتی ذمہ داران اور نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے کہا کہ سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ مشقیں امت مسلمہ کے لئے تقویت کا باعث ہیں۔ سعودی عرب اور سوڈان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ سوڈان یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف جاری جنگ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشق کے دوران دونوں افواج کے درمیان تجربات کا تبادلہ ہوا۔

شیئر: