Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو خادماؤں کی اجرت میں دو سو فیصد اضافہ

رمضان المبارک سے قبل  گھریلو ملازماؤں کے محنتانے میں 200 فیصد سے زیادہ  اضافہ دیکھنے میں آرہ ہے۔
ان دنوں گھریلو ملازماؤں کی طلب بڑھ جانے سے اجرت میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ بعض علاقوں میں خادمہ کی ایک ماہ کی تنخواہ 5 ہزار ریال سے زیادہ ہوگی۔ 
اخبار  24 کے مطابق مملکت کے بعض علاقوں میں گھریلو ملازماؤں کی اجرت دگنی ہوگئی ہے۔ ریاض شہر میں گزشتہ مہیننوں کے دوران ایک ماہ کی اجرت 1035 ریال تک پہنچ گئی تھی جبکہ رمضان کے لیے گھریلو ملازمہ کی بکنگ 4 ہزار ریال پر ہورہی ہے۔ 
جازان شہر میں عام دنوں میں گھریلو ملازمہ کی ماہانہ اجرت  1500 ریال تھی۔ رمضان کے قریب اجرت بڑھ گئی ہے  2773 ریال تک پہنچ چکی ہے۔  
ابہا شہر میں گھریلو خادمہ کی ماہانہ تنخواہ عام دنوں میںں 3 ہزار ریال تھی۔ رمضان قریب آنے پر 4 ہزار  655 ریال تک تنخواہ پہنچ گئی۔ 
مشرقی ریجن میں گھریلو ملازمہ عام دنوں میں ایک کی تنخواہ 3600 ریال لے رہی تھی رمضان المبارک کے لیے اس کی تنخواہ  4655 ریال تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف ملکوں کی گھریلو ملازماؤں کی عام دنوں اور رمضان کی تنخواہوں میں بھی فرق چل رہا ہے۔ 

ریاض ریجن میں ماہانہ تنخواہ 4 ہزار ریال تک پہنچ گئی (فوٹو، ٹوئٹر)

مدینہ منورہ میں گھریلو ملازمہ کی عام دنوں میں ماہانہ تنخواہ  2990 ریال ہوتی ہے۔ رمضان کے لیے ملازمہ کی شہریت اور ریکروٹنگ ایجنسی کے فرق سے مختلف ہوگئی ہے جو 5 ہزار ریال تک پہنچی ہوئی ہے۔  
جدہ میں عام ایام کے دوران گھریلو ملازمہ جزوقتی اجرت  2500 ریال لے رہی تھی رمضان میں 3980 ریال وصول کرنے کی بات چل رہی ہے۔ 
 

شیئر: