Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صرف 7 سیکنڈز میں جعلی دواؤں کا پتہ چلایا جاسکتا ہے، وزارت صحت

دبئی- - - - -  اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ وزارت نے جعلی دوائیوں کا پتہ چلانے کیلئے جدید آلہ حاصل کرلیا ہے۔ اس آلے کی مدد سے 7 سیکنڈز کے اندر جعلی دوا کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ وزارت صحت کے سیکریٹری امین بن حسین الامیری نے کہا ہے کہ نیا آلہ موبائل سیٹ کی مانند ہے۔ اس کی مدد سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ دوا اصلی ہے یا نقلی۔ واضح رہے کہ امارات میں جعلی ادویہ کے انسداد کیلئے حکومتی کوششیں کی جارہی ہیں۔ سب سے زیادہ جعلسازی وزن کم کرنے والی دواؤں میں کی جاتی ہے۔ دوسرے نمبر پر طاقت پہنچانے والی دوائیں ہیں۔ ملک میں بلڈ پریشر ، شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی دواؤں میں بھی جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔ جدید آلے کی مدد سے انتہائی آسانی کے ساتھ ان کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔

شیئر: