گیانا ...پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 74 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ حسن علی نے 38 رنز کے عوض5 جبکہ محمد حفیظ نے2 وکٹیں حاصل کیں۔گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ ابتدا میں اوپنر احمد شہزاد5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔بابر اعظم اور کامران اکمل نے اسکور کو 44 تک پہنچا دیا۔ کامران اکمل17 رنز بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو ئے ۔حفیظ 50 گیندوں پر 32 رنز بنا سکے۔ شعیب ملک بھی9 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔کپتان سرفراز احمد نے رنز بنانے کی رفتار میں اضافہ کیا لیکن وہ بھی 26 رنز پر کیچ دے بیٹھے ۔اس موقع پر عماد وسیم نے بابر اعظم کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا ۔بابر اعظم نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 125 رنز کی ناقابل شکست انگز کھیلی ۔ عماد نے 2 چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو282 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کو بھی ابتدا سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پاکستان کی عمدہ بولنگ کی بدولت 56 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔چیڈوک والٹن10، ایون لوئس13، شے ہوپ15، کیرن پاول 11 اور جیسن محمد ایک رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈین کپتان اور ایشلے نرس نے پاکستانی بولروں کے خلاف مزاحمت کی۔ ایشلے نرس نے 43 گیندوں پر 44 رنز بنائے تاہم حسن علی نے ایشلے نرس کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ میزبان ٹیم 44.5 اوورز میں208 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ہولڈر نے 68 رنز بنائے۔پاکستان نے میچ کیلئے ایک تبدیلی کرتے ہوئے وہاب ریاض کی جگہ جنید خان کو کھلایا جبکہ ویسٹ انڈیز نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔