Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب دنیا میں مدرز ڈے منانے کے چھ منفرد طریقے

خوبصورت پھولوں سے تیار کئے گئے حسین تحفے سے اظہار محبت کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
عرب دنیا کا مدرز ڈے قریب آ رہا ہے اور اگر آپ کسی خاص دعوت کی تلاش میں ہیں تو اپنی بہت پیاری شخصیت کو منانے کے چھ منفرد طریقے یہ ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اس سالانہ ایونٹ کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے حسب ذیل منفرد اور خوبصورت انداز میں کچھ ذمہ داریوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

پورے خاندان کی ایک ساتھ ملاقات

اگر آپ کے بہن بھائی مختلف ممالک یا شہروں میں آباد ہیں تو اپنی ماں کو سلام کرنے کے لیے اپنی فیملی کے ساتھ زوم کال کا اہتمام کریں۔ آپ اپنی بہترین یادوں کی ایک مختصر ویڈیو بھی تیار کر سکتے ہیں۔

خوبصورت گلدستے سے پذیرائی

آپ اپنی والدہ  کو خوبصورت پھولوں سے تیار کیا گیا حسین تحفہ  دینے کے ساتھ اظہار محبت کر سکتے ہیں جس میں والدہ کی تعریف میں کوئی انتہائی یادگار تحریر بھی اس گلدستے پر آویزاں کی جا سکتی ہے۔

یادگاری لمحات کا تحفہ

اگر آپ کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اس موقع پر کیا تحفہ دینا چاہئے تو  اپنے بچپن کی یادوں کے ساتھ والدہ کی دلآویز تصاویر کے ساتھ جذباتی  وابستگی کا اظہارکرتے ہوئے  ان کے ساتھ کچھ خاص تصاویر کو منفرد فریم میں پیش کر سکتے ہیں۔

 پکنک پروگرام کا منصوبہ

پکنک کا منصوبہ ایک ساتھ معیاری وقت گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ آپ اس خاص موقع پر گھر کے لان میں یا کسی قریبی پارک میں ماضی کی حسین یادوں کے ساتھ والدہ کو خوش کر سکتے ہیں۔

ماں کے مشاغل میں دلچسپی

آپ اپنی والدہ  کا کوئی ایک خاص شوق جسے وہ انتہائی پسند کرتی رہی ہیں جیسا کہ  کچن میں کوئی خاص مصروفیت، مٹی کے برتن بنانا ، پینٹنگز کرنا یا اس کے علاوہ  مل بیٹھ کر کوئی پسندیدہ فلم دیکھنا بھی ہو سکتا ہے۔

صحت  کی دیکھ بھال

اس خاص موقع پر اپنی والدہ کی صحت کی خصوصی دیکھ بھال کے ساتھ علاج پر خاص توجہ دی جا سکتی ہے۔ انہیں کسی سیلون میں لے جا کر آرام دے مساج کے انتظام کرنے کے ساتھ ناخنوں کی دیکھ بھال اور پالشنگ کے علاوہ بالوں کو خوبصورت انداز سے سجاتے ہوئےان کے بالوں کو  پسندیدہ  رنگ کیاجا سکتا ہے۔

 

شیئر: