'حرہ ڈسکور' سرگرمیاں منعقد : کنگ سلمان ریزرو ڈیوپلمنٹ اتھارٹی نے 'حرہ ڈسکور' سرگرمیاں منعقد کی ہیں ۔
قدیم دستکاری سدو متعارف: ریاض میں وزارت ثقافت نے قدیم روایتی دستکاری سدو کو متعارف کرانے کےلیے خصوصی نمائش کا اہتمام کیا ۔
ریاض سیزن میں کاسٹیوم فیسٹیول منعقد: ریاض سیزن میں کاسٹیوم انٹرٹینمنٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جہاں شرکا نے اپنے پسندیدہ کرداروں کا روپ دھارہ ۔
چھ ہزار 500 مربع میٹر پر مشتمل پارک کا افتتاح: مشرقی ریجن میں کنگ سلمان روڈ پر پارک اور واکنگ ٹریک کا افتتاح ہوا ہے جو چھ ہزار 500 مربع میٹر پر مشتمل ہے ۔
عنیزہ میں راک آڑٹ جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے:سعودی محکمہ آثار قدیمہ نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ القصیم ریجن کی عنیزہ کمشنری میں ’راک آرٹ‘ کی سیاحت کا پروگرام بنائیں۔ یہ الضلعہ روڈ پر عنیزہ سے جنوب مغرب میں 21 کلو میٹر کے فاصلے پر سنہرے صحرا کے درمیان واقع اور الغضا تفریح گاہ کا ایک حصہ ہے۔
غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے والے گرفتار: مشرقی ریجن میونسپلٹی نے ظہران پولیس کے تعاون سے غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے والے 34 افراد کو گفرفتار کیا ہے جبکہ 800 کلو مقدار کی اشیا ضبط کی ہیں ۔