ریاض اور القریات کے درمیان ٹرین 31 مارچ سے چلے گی
القریات کے لیے بکنگ پیر 21 مارچ سے شروع ہوجائے گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ریلوے ’سار‘ نے کہا ہے کہ جمعرات31 مارچ سے ریاض، القریات ٹرین چلانے کا اعلان کیاہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سار کی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ’القریات کے لیے بکنگ پیر21 مارچ سے شروع ہوجائے گی‘۔
یاد رہے کہ ریاض سے القریات کا فاصلہ 1215 کلو میٹر ہے۔
سار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ ماہ رواں 30 مارچ کو القریات ریلوے سٹیشن کا افتتاح کیا جا رہا ہے‘۔
یاد رہے کہ القریات ریلوے سٹیشن الشمال مسافر ٹرین منصوبے کاچوتھا اور آخری مرحلہ تھا۔
سار نے مسافروں سے کہا ہے کہ ’جو اس روٹ پر سفر کے لیے بکنگ کرانا چاہتے ہوں وہ کمپنی کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے ایسا کرسکتے ہیں‘۔