Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکے باز پھر سرگرم، ’شہری اور غیر ملکی نجی معلومات شیئر نہ کریں‘

سدایا نے کہا ہے کہ کسی بھی رابطے کا جواب نہ دیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ’سدایا‘ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ’ وہ نجی معلومات اور کوڈ نمبر دریافت کرنے والوں کے کسی بھی رابطے کا جواب نہ دیں۔ رابطہ کرنے والوں کا مقصد ڈیٹا چرانا اور ڈیٹا ہولڈرز کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سدایا نے بیان میں کہا کہ’ گزشتہ دنوں مملکت کے مختلف علاقوں میں متعدد سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے رابطے کرکے دعوی کیا گیا کہ وہ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے عہدیدار ہیں اور بینک اکاونٹ ہولڈرز کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ضروری معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں‘۔ 
سدایا نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب میں کوئی بھی بینک کسی بھی اکاونٹ ہولڈر سے کسی بھی صورت میں نجی معلومات کے لیے ٹیلیفونک رابطے نہیں کرتا۔۔ کوئی بھی اکاونٹ ہولڈر اس قسم کے رابطے پر کوئی ردعمل نہ دے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’یقین رکھیں کہ رابطہ کرنے والے دھوکے باز ہیں اور وہ ڈیٹا حاصل کرنے کے نقصان پہنچائیں گے‘۔ 

شیئر: