Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں مزید4 افرادجاں بحق

سری نگر...کشمیر میں ہندوستانی فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 4شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔فوجی ترجمان نے کہا کہ شدت پسندوں کے ایک گروپ نے اتوار کی رات دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے مبینہ طور پر پاکستانی تھے ۔ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بڈگام میں ضمنی الیکشن کے دوران مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے8 کشمیری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔ حریت رہنماوں کی اپیل پر پیر کو وادی میں کاروباری مراکز بند رہے۔
 

 

شیئر: