Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی نویلی دلہن نے پہلے ہی دن گھر لوٹ لیا

غازی آباد۔۔۔۔۔نئی نویلی دلہن نے شادی کے صرف ایک دن بعد دولہا اور اس کے گھر والوں کوخواب آورکھاناکھلایا اور گھر سے زیورات لیکر فرار ہوگئی۔28سالہ ستپل شرماکی شادی 4اپریل کو انتہائی سادگی سے پوجا سے ہوئی تھی۔دولہاکی ماں نے بتایا واقعہ سے پورا گھر حیرت زدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 25سالہ خاتون کے والدین نہیں تھے، اس کا صرف ایک بھائی تھا جس نے شادی میں شرکت کی تھی۔ ایک شخص نے دلہن کے گھر والوں سے رابطہ کروایا تھا۔ میرا بیٹادلہن دیکھتے ہی شادی کیلئے رضامند ہوگیا تھا اور 2دن بعد شادی ہوگئی۔ہم نئی دلہن کے آنے سے خوش تھے جب صبح اٹھے تو پتہ چلا کہ دلہن گھر پر نہیں ، گھر کی تلاشی لی تو زیورات اور دیگر قیمتی سامان الماری سے غائب تھیں۔ایسا لگتا ہے کہ اس نے رات کے کھانے میں کوئی خواب آور دوا ملا دی تھی اگر چہ ہمیں اس کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا تلخ لگا تاہم کچھ کھایا اور کچھ پھینک دیا لیکن میرے بیٹے اور اس کے والد نے پیٹ بھر کر کھایا۔خاندان والوں نے رشتہ کرانے والے شخص سے رابطے کی کوشش کی لیکن اس کا فون بند تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہے۔

شیئر: