سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ ’مملکت میں غیر ملکیوں کے اقامے کی انتہائی حد کی تجویز ابھی زیرغور ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ اطلاع گردش کر رہی ہے کہ مجلس شوریٰ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ مملکت میں غیر ملکیوں کے اقامے کی انتہائی حد 6 برس ہو گی۔غیر ملکی کو مملکت میں اس سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ’مجلس شوریٰ کی متعلقہ کمیٹی غیر ملکیوں کے قیام کی انتہائی حد متعین کرنے کے حوالے سے مجوزہ مسودے پر کام کر رہی ہے۔ ابھی تک اس حوالے سے اقامہ قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی‘۔
سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ’ ابھی غیر ملکیوں کے اقامے کی انتہائی حد 6 برس مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور نہ اس حوالے سے مجوزہ مسودے پر جاری کام تیار ہوا ہے۔ ابھی تمام امور زیر غورہیں۔‘