Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فن پاروں کو عربی خطاطی سے سجانے والا سعودی آرٹسٹ

فہد مکی کے کام کو تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی آرٹسٹ فہد مکی نے تجریدی آرٹ کے فن پاروں کو عربی رسم الخط سے مزین کرکے اپنی نوعیت کا خوبصورت اضافہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فہد مکی نے کہا کہ ’تجریدی آرٹ میں اپنے تجربے اور اپنی فہم سے ایک نیا کام کیا ہے۔ فن پاروں میں عربی رسم الخط کو اپنے انداز سے شامل کیا ہے۔ میرے اس کام کو تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔‘  

مملکت کے اندر اور باہر نمائشوں میں فن پارے پیش کر چکے ہیں(فوٹو: العربیہ)

فہد مکی نے کہا کہ انہیں تجریدی آرٹ کا شوق ہے۔ یہ پسندیدہ ترین مشغلہ بھی ہے۔ اپنے اس آرٹ میں اپنے جذبات اور احساسات بھی شامل کررہا ہوں۔  
فہد مکی نے کہا کہ ’عربی رسم الخط اپنی ایک انفرادیت رکھتا ہے۔ اسے تجریدی آرٹ میں استعمال کرنے سے آرٹ کا حسن دوبالا ہو گیا ہے۔‘ 

فہد مکی کے مطابق ’عربی رسم الخط جمالیاتی عناصر سے مالا مال ہے‘(فوٹو: العربیہ)

سعودی آرٹسٹ نے کہا کہ ’عربی رسم الخط جمالیاتی عناصر سے مالا مال ہے۔‘۔
فہد مکی مملکت کے اندر اور باہر نمائشوں میں اپنے فن پارے پیش کر چکے ہیں۔ وہ طائف میں کمپیوٹر کے ٹیچر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔  

شیئر: