نئی دہلی۔۔۔۔۔آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ملک بھر میں گائے کاٹنے پر پابندی لگا دی جائے۔انہوں نے گئورکشکوں پر زور دیا کہ وہ تشدد کرنے سے گریز کریں۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قانون کو موثر بنائے۔ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ہند میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اسلئے پورے ملک میں ایک قانون کے نفاذ پر عملدرآمد میں مشکلات ہیں۔سیاسی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس قسم کے یکساں قانون کا نفاذ کرنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں مخلص سوامی سیوک اقتدار میں ہیں انہیں اس قسم کا قانون بنانا چاہئے یوں گائے کاتحفظ ممکن ہوسکے گا۔الورسانحہ کا ذکر کئے بغیر بھگوت نے کہا کہ گئو ہتیا کے نام پر کسی بھی شخص کا قتل تحریک پر برا اثر ڈالتا ہے۔ایسا کوئی قانون نہیں جو آپ سے کہے کہ تشدد کریں۔گایوں کے تحفظ کرنے والوں کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئے ، تشدد ہوا تو پھر گائے کے تحفظ پر سوال اٹھنے شروع ہوجائیں گے۔