پچیس مارچ 1992 کا دن ہر پاکستانی خصوصاً کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں کو یاد ہوگا کیونکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان اپنی تاریخ کا اکلوتا ورلڈکپ جیتا تھا۔
تین دہائیوں پہلے کی جیت آج بھی پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو ان لمحات میں واپس لے جاتی ہے جب پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں 1992 میں انگلینڈ کو فائنل میں ہراکر اپنا پہلا اور واحد ورلڈ کپ جیتا تھا۔
مزید پڑھیں
-
27 مارچ کو پوری قوم ہارس ٹریڈنگ کے خلاف نکلے، عمران خان کی اپیلNode ID: 655546
-
عمران خان کو ’ایبسولوٹلی ناٹ‘ کہنے کی سزا دی جا رہی ہے: شہباز گلNode ID: 655551
عمران خان اب پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور انہیں سیاسی محاذ پر تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ایک اور چیلنج کا سامنا ہے۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر ان کی جماعت لوگوں کو یہ یاد دلاتی ہوئی نظر آتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان وہ شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو ورلڈ چیمپیئن بنایا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کے پرستار سوشل میڈیا پر اس امید کا اظہار کررہے ہیں کہ ورلڈکپ کی جیت کی طرح ان کے کپتان تحریک عدم اعتماد سے بھی جیت کر نکلیں گے۔
مریم نام صارف کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’جو بھی ہو، عمران خان پاکستان کے لیے ایک بار پھر جیتیں گے جیسے وہ 30 سال پہلے 25 مارچ 1992 کو ورلڈکپ لے کر آئے تھے۔‘
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کے موجودہ کھلاڑی اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔
اظہر علی کا کہنا ہے کہ ’92 کا ورلڈکپ جب بھی ہم یاد کرتے ہیں، میں تو اس وقت سات سال کا تھا اور بہت سارے ہیرو ہمارے اس وقت بنے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں انضام الحق کی بیٹنگ ایسی تھی کہ وہ ان کے پسندیدہ بیٹر بن گئے تھے۔
پاکستان کے ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم اس جیت کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں صبح اٹھ کر سکول جانا ہوتا تھا لیکن وہ اٹھتے نہیں تھے، لیکن میچ کی وجہ سے اور جلدی اٹھ جاتے تھے اور میچ تھوڑا دیکھ کر پھر سکول جاتے تھے۔‘
’یہ ہم سب کے لیے، پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑی جیت تھی۔‘
Players share their memories associated with the World Cup, how it made them a fan forever, and see the trophy up close before the game. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/dkCQSmLIWd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 25, 2022