شہزادہ فیصل بن فرحان کی اردن، عمان اور عراق کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
شہزادہ فیصل بن فرحان کی اردن، عمان اور عراق کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
ہفتہ 26 مارچ 2022 20:12
علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی موقف کا تبادلہ کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچرکو دوحہ فورم کے اجلاس کے موقع پراردن، عراق اور عمان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ کئی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے اور بلندیوں پر لے جانے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی ہے۔
دونوں رہنماوں نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے جس میں سب سے اہم عرب خطے اور مشرق وسطی میں استحکام اور سلامتی کی بنیاد رکھنے کےلیے تعاون اور اشتراک کو مضبوط بنانا ہے۔
ملاقات میں بہت سےعلاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی موقف کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ملاقات میں مشترکہ تعاون کے کئی شعبوں میں تاریحی تعلقات کے پہلووں، دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول، دونوں برادر ملکوں اوران کے عوام کے لیے مزید استحاکم اور خوشحالی کے حصول کےلیے سپورٹ بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
مختلف شعبوں خصوصا سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی امور میں دوطرفہ رابطوں کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹے کےلیے دونوں ملکوں کی کوششوں کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور عمانی ہم منصب کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا ہے۔