Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوامی بس سروس کا تجرباتی آپریشن، ہفتہ ماحولیات، موبائل کلینک کی سہولت کے علاوہ گزشتہ ہفتے کی تصویری جھلکیاں‎ ‎

حج و عمرہ خدمات ، کانفرنس و نمائش:جدہ میں حج و عمرہ خدمات، کانفرنس و نمائش کا افتتاح کیا گیا۔  منعقد ہونے والی سہہ روزہ کانفرنس ونمائش  کا عنوان "جدت کی جانب منتقلی " منتخب کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں 150 سرکاری ونجی محکموں کے 20 وزراء اوراعلی عہدیداروں نےشرکت کی۔
عوامی بس سروس کے تجرباتی آپریشن مکمل:مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسجد نبوی شریف کے زائرین اور مدینہ منورہ کے باشندوں کی سہولت کےلیےعوامی بس سروس کے تجرباتی اہم روٹس کا آپریشن مکمل کر لیا ۔
ہفتہ ماحولیات منعقد : گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد کی نگرانی میں حائل ریجن میں ہفتہ ماحولیات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
گھریلو مصنوعات کے متعلق سرگرمیاں:طائف میں تاجر خاندانوں کےلیے سرگرمیاں منعقد کی گیئں جس میں گھریلو مصنوعات کو متعارف کرایا گیا
'سلامتی اہم ہے 'مہم کا آغاز:گورنر قصیم شہزادہ فیصل بن مشعل نے 'سلامتی اہم ہے 'مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈرائیونگ کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔
رنیہ کمشنری کے باشندوں کےلیے موبائل کلینک:طائف میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر سعید القحطانی نے رنیہ کمشنری کے قریوں اور بستیوں کے باشندوں کے لیے موبائل کلینک کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
  
لیموں کی کھیپ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش :ادارہ انسداد منشیات  نے لیموں کی کھیپ میں نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار ضبط کی ہے۔ ضبط شدہ نشہ آور گولیوں کی مقدار 33 لاکھ 20 ہزار ہے‘۔

شیئر: