Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:فحص الدوری کو آئندہ برس تک عسفان منتقل کردیا جائیگا، شہزادہ خالد الفیصل

جدہ - - - - -  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ النزھہ کے علاقےمیں قائم ورکشاپس کو مکمل طور پر ختم اور گاڑیوں کے انسپکشن ( فحص الدوری ) کے ادارے کو آئندہ برس تک عسفان میں منتقل کر دیا جائے ۔ سبق نیوز کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ کی جانب سے جدہ کے علاقے النزھہ میں گاڑیوں کی ورکشاپس کو گزشتہ برس سے نوٹس جاری کیا جاچکا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے 6 ماہ قبل 70 فیصد ورکشاپس کو خالی کروا لیا گیا جبکہ بعض ورکشاپس ابھی تک قائم ہیں جنہیں مکمل طور پر بند کرنے کیلئے گورنر مکہ مکرمہ نے ہدایات جاری کی ہیں ۔ گورنر کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ النزھہ کے علاقے میں جہاں فحص الدوری بھی قائم ہے کو بھی خالی کرواکر اسے عسفان شاہراہ پر تعمیر کئے جانے والے اسمارٹ سٹی میں منتقل کیاجائے ۔ گورنر مکہ مکرمہ نے فحص الدوری کو منتقل کرنے کے لئے مزید 6 ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس کے آغاز تک فحص الدوری کو عسفان کے علاقے میں منتقل کر دیا جائے ۔ گورنر مکہ مکرمہ نے شہر میں قائم ورکشاپس کو بھی بند کیا جائے ۔ واضح رہے شہر کی انتظامیہ نے النزھہ کے علاقے میں قائم ورکشاپس کے لئے عسفان کا علاقہ مخصوص کیا ہے جہاں تمام ورکشاپس کو منتقل کیا جارہا ہے اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے بہت دور ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

شیئر: