Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے میں گاڑی چلانے والی خاتو ن زخمی، ساتھی جاں بحق

حائل - - - - -  حائل شہر سے 80 کلو میٹر جنوب میں ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اس کی ساتھی ڈرائیور زخمی ہو گئی۔گاڑی شاہراہ پر غلط طریقے سے کھڑی کی تھی ۔ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق حائل کے گردو نواح کے قصبو ں میں رہنے والی بڑی عمر کی خواتین عام طور پر گاڑی چلاتی ہیں جو صرف مضافاتی علاقوں تک ہی محدود رہتی ہے ۔ مذکورہ حادثہ کے بارے میں دی گئی خبر میں کہا گیا تھا کہ ایک خاتون جو پک اپ میں اپنی ساتھی کے ساتھ سفر کر رہی تھی کہ انہیں سڑک کے کنار ے ایک کارکن دکھائی دیا ۔ خاتون نے کارکن کوکچھ دینے کے لئے گاڑی روکی مگر پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار کا خیال نہ کر سکی جس کے سبب حادثہ رونما ہو گیا ۔ محکمہ شہری دفاع کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی خاتون کو اسپتال پہنچا دیا ۔

شیئر: