Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے مختلف ملکوں میں بہار کے رنگ تصاویر میں

مارچ کے اواخر اور اپریل کے اوائل میں دنیا کے کئی ملکوں میں بہار اپنے رنگ بکھیرتی ہے۔ امریکہ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، چین اور جاپان میں بہار کے دوران درختوں پر کھلے پھولوں کی تصاویر روئٹرز نے جاری کی ہیں۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ٹیڈل باسن ڈیم کے کنارے شہری صبح کے وقت چیری کے درختوں پر بہار دیکھ رہے ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے رہائشی ماسک لگائے بہار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانے میں بہار کے دوران شہری مون ریپوز پارک میں بیٹھے ہیں۔

لندن کے سینٹ جیمز پارک میں ایک خاتون درختوں پر کھلے پھولوں کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں۔

ٹوکیو کے چیدوریگافوچی پارک میں درختوں پر بہار ہے جبکہ سیاح کشتی رانی کر رہے ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک پارک میں خاتون پھولوں کے ساتھ تصویر کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

شیئر: