لندن- - - - - بہت سے لوگ اپنے پیشوں سے کچھ اتنی زیادہ محبت کرتے ہیں اور اس سے اتنے مخلص ہوتے ہیں کہ اس کیلئے اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہیری نامی فوٹو گرافر نے جو گلوکار بھی ہے مشہور اخبار دی ٹائمز کیلئے ایک سولو وڈیو تیار کرتے ہوئے ہوشربا فوٹو گرافی کا فیصلہ کیا اور ایئرل فوٹو گرافی کے دوران وہ ہیلی کاپٹر سے بھی لٹکتا رہا۔ یہ ایک ایسا منظر تھا جس سے دیکھنے والے افراد پر تقریباً سکتہ طاری ہوگیا۔ وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہیری اپنی اس پہلی میوزیکل کی فوٹو گرافی کے دوران وہ گانا بھی گایا جس کی دھن اس نے خود بنائی ہے۔ ون ڈائریکشن نامی فلم کے اسٹار اداکار کے طور پر کام کرنے والے ہیری نے فوٹوگرافی کیلئے ہیلی کاپٹر پر بہت ساری چیزیں جمع کرلی تھیں جو ان کی خواہش کے مطابق وڈیو کو زیادہ خوبصورت انداز دے سکتی تھیں۔ تمام فوٹوگرافی اسکاٹ لینڈ کی ایک خفیہ لوکیشن پر ہوئی جس کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے۔ ہیری سے ملتے جلتے ایک شعبدہ باز (اسٹینٹ مین) کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں تاکہ بوقت ضرورت اسے ہیری کے ڈپلی کیٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکے مگر ہیری نے اسے استعمال نہیں کیا وہ فضا میں ہیلی کاپٹر سے تنہا لٹک رہا تھا اور نیچے دیکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد سراپا حیرت بنی ہوئی تھی۔ بعد میں ہیری نے کہا کہ اتنا زیادہ خطرہ مول لینا حماقت سے تعبیر کیا جاسکتا ہے مگر خوف و جنون کسی بھی چیز کو اپنے راستے میں حائل نہیں ہونے دیتا۔