Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پتنگ بازی کی جان لیوا مقابلہ برطانیہ تک پہنچ گیا

لندن۔۔۔۔پتنگ بازی روایتی کھیل اور مقابلہ ہے جو دنیا میں ہر جگہ منعقد ہوتا ہے مگر چونکہ انعامی رقم کے چکر میں مقابلے میں شریک ہونے والے پتنگ باز ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی غرض سے طرح طرح کی خطرناک اور دھار دار ڈور استعمال کرتے ہیں جو اتنی خطرناک ہوتی ہے کہ ان سے گردن بھی کٹ جاتی ہے جسم کے مختلف حصے بھی زخمی ہوجاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ہند میں مانجھا کے استعمال پر پابندی کے باوجود کئی ہلاکتیں ہوچکی ہیں اب یہ بات انتہاء تک اس وقت پہنچی جب ایک مقابلے میں شریک پتنگوں کے درمیان ایک ہیلی کاپٹر آگیا اور دھار دار ڈوریں اس کے گرد لپٹ گئیں ۔ خیر گزری کہ خوفناک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پتنگ بازی کی انتہائی بلندی 196 فٹ مقرر کررکھی ہے ہیلی کاپٹر کا واقعہ ایک ہزار فٹ سے 1500 فٹ کی بلندی پر پیش آیا۔ ہندوستان اور پاکستان میں آئے دن اس قسم کے حادثات ہوتے رہتے ہیںاس پر پابندی کی باتیں بھی کی جارہی ہیں۔

شیئر: