Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات کرے ،فاروق عبداللہ

سری نگر ... کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکافوجی حل نہیں ،سیاسی حل کی ضرورت ہوگی ۔ نئی دہلی کوحریت رہنماوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے بات کرنی ہوگی ۔ ٹی وی انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ہندوستانی حکومت کومسئلہ کشمیرپرنوجوانوں ،حریت رہنماوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے بات کرنی ہوگی۔پاکستان سے بھی بات کرنی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیرکافوجی حل ممکن نہیں ۔مسئلے کاپرامن سیاسی حل تلاش کرناہوگا۔

 

شیئر: