Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومتی گرانٹ سے مالی مشکلات دور ہونگی، محمد وسیم

کراچی ...پاکستان کے پہلے پروفیشنل باکسر اور عالمی سلور فلائی ویٹ چیمپیئن محمد وسیم نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی اسپیشل گرانٹ کے اجرا پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریننگ کے اخراجات میں مالی معاونت سے اب میں زیادہ یکسوئی کے ساتھ محنت اور جدوجہد کر سکوں گا۔ محمد وسیم نے کہا کہ پروفیشنل مقابلوں کی تیاریوں اور عالمی فائٹس کیلئے رقم کے جاری ہونے سے مالی مشکلات دور ہوجائیں گی۔ایک سوال پر محمد وسیم نے کہاکہ جلد کوریا جار ہا ہوںوہاں سے امریکا پہنچ کر ٹریننگ کا آغاز کر ونگا۔ انہوںنے کہا کہ امریکی باکسر اسکر کانتو سے فائٹ کا پروگرام کینسل ہوگیا اگلی فائٹ کیلئے مدمقابل کا اعلان اگلے ہفتے ہوجائیگا۔
 

 

شیئر: