Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن ملک کا بیٹا ہے ،اسے بچائیں گے،شسما

نئی دہلی ... ہندوستانی حکومت نے پارلیمنٹ کو یقین دلایا ہے کہ کلبھوشن یادو کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو خبردار کیا کہ کلبھوشن اس ملک کا بیٹا ہے، اسے بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے ۔ کلبھوشن کو سزائے موت دینے کا فیصلہ دو طرفہ تعلقات کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ کلبھوشن یادوپر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں۔ اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ اس نے پاکستان میں کچھ غلط کیا۔ پاکستانی سزا کے فیصلے سے نمٹنے کے لئے بہترین وکیل فراہم کئے جائیں گے۔ جس فورم پر لڑنے کی ضرورت ہوئی، لڑا جائے گا۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں کہا کہ بنیادی قانون اور انصاف کی خلاف ورزی کی گئی ۔کلبھوشن کے لئے جو ممکن ہوسکا کریں گے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر کلبھوشن کی سزائے موت پر عملدرآمد ہوا تو یہ پہلے سے سوچا سمجھا قتل تصور کیا جائے گا۔پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا تھا۔

 

شیئر: