Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کی رہنمائی کےلیے خصوصی مراکز فعال

مراکز پر اہلکار اور رضاکار 24 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے رمضان کے دوران راستہ بھول جانے زائرین کی رہنمائی کےلیے خصوصی مراکز پھر موثر کیے ہیں۔
 کورونا وبا کی وجہ سے زائرین کی تعداد انتہائی محدود ہونے کے باعث گمشدگی کے مسائل پیش نہیں آرہے تھے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین  کے لیے رہنما کاونٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے اہلکار اور رضاکار ڈیوٹی دیں گے۔

زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلیے متعدد ادارے قائم  ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

رہنما مراکز راستہ بھول جانے والے زائرین کو سمارٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی رہائش تک پہنچانے کا انتظام کریں گے۔ بارکوڈ اور سپیشل میپ سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ متعدد زبانوں میں مہیا لٹریچر سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔  
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلیے متعدد ادارے قائم کر رکھے ہیں۔ رہنما مراکز ان میں سے ایک ہیں۔ 

شیئر: