مسجد الحرام میں 25 ہزار نئے سبز قالین بچھا دیے گئے
مسجد الحرام میں 25 ہزار نئے سبز قالین بچھا دیے گئے
ہفتہ 2 اپریل 2022 15:57
رمضان میں زائرین اطمینان اور سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں گے (فوٹو:ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں رمضان میں زائرین کے خیرمقدم کے لیے 25 ہزار نئے قالین بچھائے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں قالینوں کے امور کے ڈائریکٹر جنرل جابر احمد ودانی کا کہنا ہے کہ ’رمضان میں اعلٰی معیار کے سبز قالین بچھائے گئے ہیں تاکہ زائرین اطمینان اور سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں‘۔
قالینوں کو معطر کرنے کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جابر ودعانی نے بتایا ہے کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظآمیہ کے سربراہ اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر نئے قالین بچھا دیے گئے ہیں۔‘
انتظامیہ ایک جانب تو قالینوں کی مسلسل صفائی کا اہتمام کررہی ہے تو دوسری جانب انہیں معطر کرنے کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔ اگر کوئی قالین کسی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے تو فوری طور پر اسے ٹھیک کیا جاتا ہے جبکہ صفائی کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے خصوصی شعبہ قائم ہے۔