Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کو ہند میں شامل نہ کرنے پر اڈوانی کو افسوس

نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی کے رہنما ایل کے اڈوانی نے اس امر پر دکھ کا اظہار کیا کہ پاکستان کا صوبہ سندھ جہاں وہ پیدا ہوئے تھے آزاد ہند کا حصہ نہیں بن سکا۔وہ انڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد بھی موجود تھیں۔ایڈوانی نے کہا کہ ہند کا ایک حصہ ابھی تک آزاد نہیں ہوااور یہ وہ حصہ ہے جہاں میں پیدا ہوا تھا۔ تقسیم ہند کے وقت یہ حصہ علیحدہ ہوگیا تھا۔ میں اور میرے ساتھی جو سندھ میں رہتے تھے انہیں آج بھی افسوس ہے کیونکہ بنگلہ دیشی وزیراعظم یہاں آئی ہیں اس لئے میں نے سوچا کہ اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کردوں۔اڈوانی نے ماضی میں بھی اس پرافسوس ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ سندھ کے بغیر ہند نامکمل ہے۔

شیئر: