Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک وہند ہمیشہ دشمن نہیں رہ سکتے،ناصر جنجوعہ

  اسلام آباد... وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری اپنے مفادات کے باعث مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے۔امریکا کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔پاک وہند ایٹمی طاقتیں ہیں، ہمیشہ دشمن نہیں رہ سکتے تاہم عدم استحکام خطے کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ،ہند مذاکرات کیلئے امریکی ثالثی کی پیش کش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ کینیڈا کی مدد سے کئی ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں جو قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نیوکلیئر سپلائی گروپ کی ممبر شپ کے لئے امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔
 

 

شیئر: