سعودی امدادی ایجنسی کے سربراہ سے مصری سفیر کی ملاقات
انسانی اورامدادی امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے مملکت میں مصر کے سفیر احمد فاروق محمد توفیق سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ اوراحمد فاروق محمد توفیق نےانسانی اورامدادی امور سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ادھر شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے ضرورت مندوں میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہ سلمان مرکز رمضان راشن پروگرام کے تحت 19 ملکوں میں 8 ہزاد 430 ٹن سے زیادہ غذائی اشیا پر مشتمل ایک لاکھ 56 ہزار 933 افطار راشن پیکٹ تقسیم کرا رہا ہے۔ اس پرگرام سے مجموی طور پر 9 لاکھ ایک ہزار 463 افراد کو فائدہ ہو گا۔
شاہ سلمان امدادی مرکز مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 77 ممالک میں مختلف قسم کے 1814 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.5 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.9 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کےعلاوہ فلسطین میں 368 ملین ڈالر، شام میں 322 ملین ڈالر اورصومالیہ میں 209 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔