گاڑی کو دھوپ سے بچانے کے لیے کار کنوپی کا استعمال دیگر ممالک میں تو عام ہے لیکن پاکستان میں حال ہی میں اس کا استعمال شروع ہوا ہے۔ اسلام آباد کے رہائشی ذیشان احمد کا کہنا ہے کہ کار کنوپی ایک سال پہلے انہوں نے پاکستان میں متعارف کروائی تھی۔ گاڑی کو دھوپ سے بچانے والی یہ چھتری کار کنوپی، کار نیٹ، آ ئس پروٹیکٹر یا یو وی پروٹیکٹر کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ مزید جانیے حارث خالد کی اس ویڈیو میں