ریاض: مسز نرگس کاکڑ کے اعزاز میںلیڈیز کلب کا عشائیہ
قائم مقام سفیر کی بیگم خدیجہ حسن وزیرکی مہمان اعزازی کے طور پر شرکت
ریاض (ذکاءاللہ محسن) پاکستان لیڈیز کلب ’’ہمنوا‘‘کی صدرمسز بلقیس صفدر نے اپنے دولت کدے پر مسز نرگس کاکڑ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں بیگم قائم مقام سفیر محترمہ خدیجہ حسن وزیر مہمانِ اعزاز ی تھیں۔ اس رنگارنگ محفل میں شہر کی مشہور و معروف خواتین نے بھی شرکت کی۔مسز عذرہ عبدالشکور نے اس موقع پر محترمہ بلقیس صفدر کے لئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہر خوشی کے موقع کو جوش و خروش سے مناتی ہیں۔بہت خوش ہوتی ہیں اور دوسروں کو خوش دیکھنا ان کی شخصیت کا خاصہ ہے۔ مسز بشری ارشد نے بھی مسز بلقیس صفدر کا ہر دم کمیونٹی کی خدمت کے لئے تیار رہنے کو بہت سراہااور کہا یہ ان کا ہی خاصہ ہے کہ وہ پردیس میں کسی قسم کی کمی محسوس نہیں ہونے دیتیں۔اس موقع پر حلقہء فکروفن کی ایگزیکٹوممبر اور ہمنوا کی سابقہ صدر محترمہ میمونہ مرتضی ملک نے بھی نرگس فیصل کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اور بلقیس صفدر کی کاوشوں کو سراہا۔ اس تقریب میں شہر کی معروف بزنس وومن ارم عامر شہزاد، حلقہء فکروفن کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حنا عنبرین اور ہمنوا کی سابق جنرل سیکریٹری غوثیہ واجد بھی موجود تھیں جنہوں نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔آخر میں محترمہ بلقیس صفدر نے اس تقریب میں شامل خواتین کو تحائف سے نوازا اور سب کی آمدپر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام پرتکلف عشائیہ پر ہوا۔