سنیچر اور اتوار کی نصف شب کے بعد تحریکِ عدم اتحاد کے حق میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 174 ووٹ پڑنے کے بعد عمران خان کی وزارتِ عظمٰی ختم ہوگئی۔ ووٹنگ کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد میں پارلیمان کے باہر اور پشاور میں احتجاج کیا تو دوسری جانب پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے کارکنوں نے عمران خان کے اقتدار کے خاتمے پر جشن منایا۔