Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی چیرٹی فاونڈیشن کے زیر اہتمام ریاض میں افطار پروگرام

پروگرام میں سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹرحمد بن محمد آل شیخ  نے بھی شرکت کی( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی احمد الراجحی نے ریاض میں چیریٹیبل فاؤنڈیشن فارآرفنز کیئر( اخا) کے زیراہتمام افطارمیں شرکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق افطار پروگرام میں سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹرحمد بن محمد آل شیخ  نے بھی شرکت کی۔
ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے احمد الراجحی نے بچوں کو ان کی پیشہ ورانہ اور تعلیمی زندگیوں میں بہترین کارکردگی،امتیاز اورکامیابی پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ’ اپنے بچوں کو نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ہم ان کی کامیابی کی کہانیاں اپنے سامنے آشکار ہوتے دیکھ رہے ہیں۔‘
سعودی وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے خصوصی حالات کا سامنا کرنے والوں کو یونیورسٹیوں میں داخل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر وزارت تعلیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سعودی یونیورسٹیوں میں 350 سے زیادہ یتیم طلبہ کا داخلہ ہوا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)

واضح رہے کہ  2021 میں سعودی یونیورسٹیوں میں 350 سے زیادہ مرد اور خواتین یتیم طلبہ کا داخلہ ہوا تھا۔
اخا نے ممتاز طلبہ کو بیرون ملک وظائف بھی فراہم کیے ہیں تاکہ وہ بہترین یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
اخا نے طلبہ کی ایک بڑی تعداد کو ایسی ملازمتوں میں بھی رکھا ہے جو ان کی تعلیمی تخصصات کے مطابق ہیں جبکہ دیگر طلبہ نے مستقبل کے مواقع کی تیاری کے لیے تربیتی پروگراموں میں داخلہ لیا ہے۔
سعودی وزیر تعلیم  نے خصوصی حالات کا سامنا کرنے والے بچوں کی مدد کرنے کے لیے قیادت کی خواہش پر زور دیا کہ ’جب پوسٹ گریجویٹ داخلوں اور کیمپس میں ملازمت کی بات آتی ہے تو ان کی ترجیحات کے ساتھ ساتھ سکالرشپ پروگراموں اور تربیتی پروگراموں کے ساتھ ان کی مدد کرنا جو انہیں لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے کے اہل بناتے ہیں۔‘

شیئر: